راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے6لڑکیوں کو اغواء کرلیاگیا۔ تھانہ ریس کورس کو محمد اسرار نے بتایا کہ میرے گھر میری سالی کا بیٹا سہیل آیا اور کہا میرے گھر ختم ہے میری بہن رابعہ آپکی بیٹی (ک) کو بلا رہی ہے اسکو میرے ساتھ بھیج دیں ۔ وہ میری بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا مگر وہ واپس نہ آئی۔ شام کو رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا میری بیٹی کو سہیل ،رابعہ اورزاہدہ نے کہیں غائب کر دیا ۔تھانہ سول لائنز کو راشدمحمود نے بتایا کہ میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سی او ڈی پارک میں آیا اور انہیں پارک کی پارکنگ میں کھڑا کر کے د کان سے سامان لینے کیلئے گیا۔ واپس آیا تو دیکھا بچے ادھر کھڑے تھے لیکن میری بیوی جس کے پاس موبائل اور20ہزار روپے تھے موجود نہ تھی ۔کوئی شخص میری بیوی کو اغواءکرکےلے گیا ۔تھانہ صدر بیرونی کو نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ سائل کی بھتیجی (س) عمر 17 سال جو 24فروری کو اپنے گھرسے رشتہ داروں کے گھرشادی پر گئی مگرآج دن تک واپس نہ آئی ۔ اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ شالیمار کو ساجدہ پروین نے بتایاکہ اس کی بیٹی (الف)عمر 15سال کومیرا خالہ زاد اسلام ،منور اور عمران کے ہمراہ اغواکرکے لے گیا۔تھانہ بھارہ کہو کو عاطف بخشیش نے بتایاکہ اس کی بہن (ع)عمر17سال کوعثمان نے جبکہ تھانہ نیلور کوزاہد محمودنے بتایاکہ میری بیٹی (ہ)عمر 18سال کوحنظلہ نے اغواءکرلیا ۔