کوئٹہ(پ ر) قبائلی رہنما ڈاکٹر عطاگل حمزہ زئی نےکہا ہے کہ شدید بارشوں سےسب تحصیل میختر میں دو بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے ، دونوں بچوں کے والدین انتہائی غریب ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سبحان سلیم سے رابطہ کیا اور لواحقین کی امداد کے حوالے سے ن سے بات چیت کی جس پر انہوں نے تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ لورالائی ہمارا ڈسٹرکٹ ہے جس کے لئے ہر فورم پر آوازبلند کریں گے اس موقع پر شہید بچوں کے والدین رابو خان حمزہ زئی اورعبدالقیوم نےڈاکٹر عطاگل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے آج ہمیں تین لاکھ روپے کا چیک دیا۔