• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جانیوالی ٹیم پر فائرنگ‘ اے ایس آئی زخمی‘ مجرم مارا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مطلوب اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک اے ایس آئی زخمی جبکہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے اے ایس آئی عمر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اشتہاری کی شناخت امیر زادہ کے نام سے ہوئی جو دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش تھا۔
اسلام آباد سے مزید