کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کاسی روڈ ، نواں کلی ،سرہ غوڑ گئی، ٹین ٹاون ، حاجی غیبی روڈ ، کلی درانی ، مری آباداور دیگر علاقوں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ اکثر صارفین کے بغیر نوٹسز میٹر اتار کر بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں اوروجوہات پوچھنے پر ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کیسکو چیف سے ایکسیئن کیسکو زرغون اور ایس ڈی او کیسکو مری آباد ڈویژن کی ناقص کارکردگی اور نازیبا رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افسران کا صارفین سے رویہ درست نہیں ۔سوئی گیس کمپنی کے بعد اب کیسکو کی جانب سے بغیر اطلاع کے میٹر اتار کر صارفین کو بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے دور میں متوسط و غریب طبقے کی زندگی پہلے ہی اجیرن ہو چکی ہے ۔یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔دوسری جانب گیس کمپنی کے بعد کیسکو کی جانب سے جرمانے قبل مذمت ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی اور وفاقی محتسب سے بھی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صارفین کی داد رسی اور مذکورہ افسران کے تبادلے کی اپیل کی ۔