• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے، سکینہ عبداللہ

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں ،ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے،شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔
کوئٹہ سے مزید