• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کمیٹیوں میں ایڈ جسٹ اور جوگی محلہ حادثے کے متاثرین کی مالی امداد کی جائے:لیگی رہنماؤں کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ن لیگ کے کارکنوں اوررہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مختلف کمیٹیوں میں ایڈ جسٹمنٹ اور جوگی محلہ حادثے کے متاثرین کو مالی امداد دینے کا مطالبہ کردیا ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ملتان آمد پر شاندار استقبال کا اعلان کر دیا ،اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن جنرل کونسل پنجاب کے رکن فرحان احمد انصاری،سٹی صدر ملتان سپورٹس اینڈ کلچر ونگ چوہدری زاہد مسعود،جنرل سیکرٹری شاکر رلاور قریشی،صابر قریشی،جمیل عباسی ، غلام حسین ایڈووکیٹ،حدیقہ حسین ،مریم حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی ٰ مریم نواز کو بنانے پر انکا شکریہ اد اکیا ، انہوں نے کہا کہ مریم کی ملتان آمد پر انکا شاندار استقبال کیا جائے گا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ جوگی محلہ کے متاثرین کی مالی امداد کی جائے ۔
ملتان سے مزید