ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں تعمیراتی ملبہ شا ہراہوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے شہر بھر میں انسپیکشن کی اور سڑکوں پر سریا بجری اور دیگر تعمیراتی مٹیریل پھینک کر ٹریفک کا خلل بننے والے عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا اور بھاری جرمانوں کے علاوہ چالان بھی کیے گئے۔