• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے میں زخمی 22 سالہ نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) جھگڑے میں زخمی ہونے والا 22سالہ نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ،اہلخانہ کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج ، محمد شہباز تین ماہ قبل جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جس کا علاج معالجہ نشتر ہسپتال میں جاری تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی مقتول کے اہلخانہ نے نعش وصول کرکے تھانہ حرم گیٹ کے باہر نعش رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔
ملتان سے مزید