ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے تیز رفتاری اور غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں18 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،قطب پور پولیس نے ملزم یونس سے 10لیٹر شراب ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم دلاور سے 450گرام چرس ،ملزم حسنین سے 2000گرام چرس، 1000گرام آئس، ڈی ایش اے پولیس نے ملزم ندیم سے 15لیٹر شراب، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سانول سے 20لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم فرقان سے 10لیٹر شراب ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم اظہر سے 13لیٹر شراب اور ملزم احمد حسن سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی،پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس پر فائرنگ کرنے اور ساتھیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،گلگشت پولیس نے دوران ناکہ بندی دیوان باغ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار عورت سمیت چار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور جوابی فائرنگ کی تو کچھ فاصلہ پر عورت سمیت دو افراد زخمی حالت میں پائے گئے جن کی شناخت آصف اور تہمینہ کے نام سے ہوئی جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جب کہ دو ساتھی فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 12سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،نیو ملتان کے علاقے میں سوتیلے باپ کی 22سالہ بیٹی سے مبینہ نازیبا حرکات کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔