• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی پاکستانی حکومت سے ارشد ندیم کی مدد کیلئے اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیولن تھر کے ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بھارتی جیو لین تھرور نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرتی ہے ۔ ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرورہیں۔ یقین ہے جیولین بنانے والی کمپنی ارشد ندیم کو اسپانسر کر کے خوش ہوں گی۔میری درخواست ہے کہ انہیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ دی جائے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لئے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونے کا انکشاف کیا تھا ۔ چوپڑا نے کہا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے ۔ حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اسے سپورٹ کرے۔

اسپورٹس سے مزید