• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمتوں کا کیس، لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ انتظامی کمیٹی کو منتقل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)ایکٹ 2023کے تحت قائم انتظامی کمیٹی کو منتقل کر دیا ،وکیل شوگر مل نے کہا کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں کے تعین کرنے کا اختیار پارلیمنٹ / وفاقی حکومت کے پاس نہیں رہا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے چینی کی قیمت کے تعین کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت کی ،شوگر مل کے وکیل شہزاد عطا ء الہی نے موقف اختیار کیا جولائی 2021اور ستمبر 2021 میں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کے تعین کا حکم جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید