• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ خا موش، راولپنڈی میں بھی سبزیوں، پھلوں کی من مانی قیمتیں

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) انتظامیہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اس وقت شہر کی اوپن مارکیٹ میں خربوزہ 200 روپے کلو، اسٹابیری 500 روپے کلو، کیلا 210روپے درجن، اور سیب 350 روپے فی کلو،مٹر 110روپے، ادرک 600 روپے ، لہسن 750 روپے، ٹماٹر 120 روپے ، لیموں 160، پیاز 300 روپے اور آلو 70 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید