• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن، حسین نواز فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز سے بری

راولپنڈی (جنگ نیوز) عدالت نے حسن اور حسین نواز کو ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنسز میں بری کر دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر حسن اور حسین نواز کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کے علاوہ ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ بریت کی درخواست پر آپ کی رپورٹ آنی تھی، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے بتایا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔عدالت نے ان سے مکالمہ کیا کہ ہم آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ آپ میرا بیان ریکارڈ کرلیں، یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں ہے، اس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی حد تک فیصلہ بھی کر چکی ہے۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی تھی، حسن، حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے، انکے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں۔بعدازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنسز میں بری کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید