پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے زیر التوا ٹیکس کیس میں بار بار یاد دہانی کے باوجود جواب جمع نہ کروانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے اکاوٴنٹنٹ جنرل، حکومت پاکستان کو چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ منجمد کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم ہر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ کی روک دی ہے۔ایف بی آر حکام نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ روکے جانے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس بارے میں موقف جاننے کیلئے چیئرمین ایف بی آر کے اسپیشل اسسٹنٹ ڈاکٹر نوید اور ممبر لیگل عاصم مجید سے بھی رابطہ کیا گیا البتہ ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔