• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم دادو میں 600 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم دادو میں 600 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نےگھوسٹ ملازمین کی فہرست جاری کردی ہے۔ ڈی ای او کے مطابق ملازمین اگست 2023سے فروری 2024تک گھوسٹ اور مفرور ہیں اور ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ غیر حاضر ملازمین میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکول کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے گھوسٹ ملازمین سے متعلق تعلقہ ایجوکیشن افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید