• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مینڈیٹ چوری کرکے قبضہ گروپ کو مسلط کردیا گیا، سراج الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹ) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرکے قبضہ گروپ کو ملک پر مسلط کردیا گیا،سندھ میں مکمل ڈاکو راج نافذ ہے، سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پورے ملک میں بدامنی اور سندھ میں ڈاکو راج مسلط ہے،کسی کی جان،مال اور عزت محفوظ نہیں، ملک بھر سے لوگوں کو اغوا کرکے یہاں قید کیا جاتا ہے اور یہاں کے ظالم وڈیرے مڈل مین کا کردار ادا کرکے ڈاکووں اور مغویوں کے ورثا سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں، اس ریجن میں اغوا برائے تاوان ایک بڑا کاروبار بن چکا ہے،ن خیالات کا اظہار انہوں نے کرمپور کے نزدیک گاؤں امام الدین بجارانی میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور مرکزی شوریٰ کے رکن عبدالحفیظ بجارانی کی نماز جنازہ کے اجتماع اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے مولانا عبدالحفیظ بجارانی گزشتہ روز ایک روڈ حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید