راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن بھر میں اب تک دو لاکھ 38ہزار718 مستحقین نگہبان راشن پیکج سے مستفید ہوچکے ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں 76834، اٹک میں 69308، جہلم میں 40566، چکوال میں 47127 اور مری میں 4283 مستحقین کو راشن پیکج ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جا چکا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈویژن بھر میں کم ڈسٹری بیوشن پر 3 افراد اور کلسٹر ڈسٹری بیوشن پر 13 افراد کو معطل کیا گیا۔اس بات کا اظہار کمشنر آفس میں اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020 ء کے تحت ڈویژن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12ہزار663 چھاپوں کے دوران 2 ایف آئی آرز، 3 عمارتیں سیل اور 72 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ کم چیکنگ کرنے والے 108 پرائس مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے۔