کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، رمضان المبارک ایثار، رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ نادار،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے، عزہ کے مظلوموں کی ہر سطح پر مدد کی جائے، مقدس ماہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، مصنوعی مہنگائی کے باعث عوامی مشکلات میں مذیداضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وحدت ہائوس کراچی میں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے منعقدہ درس سے خطا ب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی کے باعث عوامی مشکلات میں مذیداضافہ ہورہا ہے۔