پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری پرڈی آئی خان میں ایف آئی آر درج ہیں، ہمیں دھمکیوں سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپکے گھر پولیس بھیج دیں، وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتےہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں،جعلی ایف آئی آر درج ،اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتےہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی پڑی ہیں۔