اسلام آباد (فاروق اقدس، جائزہ رپورٹ) 20 مارچ، خوشی کے عالمی دن کے موقع پر قوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درجہ بندی میں پاکستان کی بھارت پر سبقت دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے لوگ ‘ فن لینڈ ساتویں مرتبہ پہلے نمبر پر‘ امریکہ‘ جرمنی کا گراف گر گیا/
افغانستان، لبنان، لیسوتھو، سیرا لیونم کانگو کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں مغرب میں اس حوالے سے نہ صرف خوش رہنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے بلکہ اس دن یعنی 20مارچ کو اقوام متحدہ باضابطہ طور پر تحقیق کے ساتھ ایک رپورٹ بھی جاری کرتا ہے جس میں دنیا کے مختلف خوش رہنے والے ممالک کا حوالہ اور ریٹنگ کے اعتبار سے اس کی تفصیل دی جاتی ہے۔
آج 20مارچ کو اس ضمن میں اقوام متحدہ کے’’ورلڈ ہیپی نس‘‘ کے عنوان سے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ 2023کے حوالے سے ہے جس میں خوشی کے عالمی دن کے موقعہ پر اس مرتبہ بھی فن لینڈ مسلسل ساتویں مرتبہ پہلے نمبر پر آیا ہے۔
اقوام متحدہ نے 2023کی 143ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ورلڈ ہیپی نس رپورٹ یعنی خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی.
تحقیق کے مطابق فن لینڈ مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، ایک دہائی سے زیادہ عرصہ بعد پہلی بار امریکا اور جرمنی 20 خوش ترین ممالک میں شامل نہیں ہیں، یہ ممالک اس سال بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر ہیں۔ ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد آئس لینڈ اور سویڈن اور پھر اسرائیل کا نمبر آتا ہے۔
اس درجہ بندی کے مطابق دنیا میں افغانستان، لبنان، لیسوتھو، سیرا لیونم کانگو کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ جہاں تک پاکستان اور بھارت کا تعلق ہے تو اس رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلسل دوسرے سال 4.657پوائنٹس کے ساتھ 108ویں نمبر پر ہے، سال 2022میں بھی پاکستان کی درجہ بندی 108ویں نمبر پر تھی جبکہ 2021میں 121تھی اور سال 2020میں 102ویں نمبر پر تھا۔
بھارت کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقتور سمجھا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ رپورٹ میں بھارت بھی مسلسل 4.054 پوائنٹس کے ساتھ 126ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ چین گزشتہ سال کے مقابلے 4 درجے ترقی کے ساتھ 60 ویں نمبرپر ہے، جبکہ روس 72ویں نمبر پر ہے۔