• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے کئی غیر ملکیوں سے بات چیت جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کئی غیر ملکی کوچز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، نئےہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے مائیک ہیسن ، جسٹن لینگر، اوئن مورگن ، میتھیو ہیڈن اور فل سمنز سے بات چیت کی ہے۔ مشاورتی عمل میں اہم پہلو یہ ہے کہ غیر ملکی کوچز کو طویل مدتی معاہدے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کراچی میں کہا تھا کہ شین واٹسن کے بارے میں بڑھا چڑھا کر گمراہ کن خبریں چلائی گئیں جس سے وہ پاکستان کے لئے کام کرنے کو تیار نہ ہوسکے اور ملک کو نقصان ہوا۔ ایک ہفتے کے اندر کوچز کے نام فائنل کرلیں گے۔ جو بھی بہتر کوچ ہوگا وہ آئے گا چاہیے ملکی ہو یا غیر ملکی ہو،قومی سلیکشن کمیٹی کو جلد حتمی شکل دوں گا۔کپتان کا تقرر سلیکشن کمیٹی کرے گی ۔ سلیکشن کمیٹی کو پاور فل بنانا ہے، سلیکشن معاملات میں مداخلت نہیں کروں گا ۔

اسپورٹس سے مزید