کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعرات کے روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی عیادت اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، اس موقع پر میئر کراچی نے کہاکہ حافظ نعیم کے اہلخانہ نے مجھے عزت دی،حافظ نعیم الرحمن ایک جماعت کے رہنما ہیں،سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم الرحمن میرے بڑے ہیں سیاسی رواداری ہونا چاہئے ،حافظ صاحب نے مجھے قرآن کا تحفہ دیا ہےمیں نے حافظ صاحب کو ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے کہاہے، شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہےبلاول بھٹوزرداری کا یہی فلسفہ ہے کہ نفرت و تفریق کی سیاست ختم ہوشہر کی ترقی اور بہتری کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کراچی کا مقدمہ مل کر آگے بڑھائیں گے۔