• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں راہزنی کی یومیہ شرح 256 سے تجاوز کرگئی، اسٹریٹ کرائم پر قابو چیلنج

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )کراچی میں راہزنی کی یومیہ شرح 256 سے تجاوز کر گئی۔ دو ماہ 20 دنوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 20ہزار 300وارداتیں ہوئیں۔شہر میں نئے سیٹ اپ میں تعینات ہونے والے افسران کے لیے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا ایک چیلنج ہو گا،ایس ایچ اوز سے لیکر ایڈیشنل آئی جی کراچی تک میرٹ پر تعیناتیاں ہی اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہیں۔۔ دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے رواں برس اب تک خاتون اور بچے سمیت 40 لشہریوں کی جان لی۔سال 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ شرح 235 تھی جو سال 2023 میں 238 اور سال 2024میں 256سے تجاوز کر گئیہے۔سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024میں راہزنی کی مجموعی طور پر7زار 806 وارداتیں جبکہ ماہ فروری میں7ہزار297وارداتیں ہوئیں۔سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق مارچ میں اب تک 5ہزار 197وارداتیں ہوچکی ہیں۔سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق مارچ کے بیس دنوں میں 1536شہریوں کو موبائل فون سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ 20دنوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی3ہزار543اور کار لفٹنگ کی 118 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔جنوری اور فروری میں شہر میں بھتہ خوری کے 20واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید