اسلام آباد (فاروق اقدس) معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار جو برسلز میں ہونے والی پہلینیوکلیئر انرجی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد اپنی مصروفیات کے اختتام پر جمعرات کی شب لندن پہنچ گئے۔ امکانی طور پر وہ آج (جمعہ کو) برطانوی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے آج ان کی ملاقاتوں کا شیڈول پہلے سے طے ہے۔