• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت پنجاب کے25ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کےتقررو تبادلے

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے25ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کےتقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو 25 مارچ تک اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ کوراولپنڈی سے مظفرگڑھ تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کو بنکنگ کورٹ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات کیا گیا ۔سید اصغر علی کو بنکنگ جرائم اٹک کی خصوصی عدالت سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم کو اینٹی کرپشن اسلام آباد کی عدالت سے ملتان تبدیل کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید