• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا پونے چار کروڑ روپے کا چیک غائب ہے، صدر شہلا رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کی صدر شہلا رضا نے قومی ہاکی ٹیم کی انتظامیہ، قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، ہاکی کلب میں اپنی پہلی میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ معاملات کو نان پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا تھا، وڈیو انالسٹ کی جگہ ٹک ٹاکر کو قومی ٹیم کے ساتھ لے جایا گیا، 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چیک غا ئب ہے، مخالف گروپ کے ساتھ ملنے کی کو ئی گنجائش نہیں ، انہوں نے پی ایچ ایف کے سکریٹری حیدر حسین کو پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مبشر علی اور چوہدری طاہر شریف گجر کو رابطہ آفیسر پی ایچ ایف آفس لاہور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے۔ دو فیڈریشن کے قیام کے بعد پی ایچ ایف کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم سے رابطہ کرکے وقت مانگا ہے۔ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کیا، شہناز شیخ منیجر جبکہ اولمپئنز ایاز محمود، ریحان بٹ، محمد ثقلین،دلاور حسین، عمران بٹ کو چز ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید