• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اکنامک کوریڈور ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنائینگے، مریم نواز

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صنعتی علاقوں کی میپنگ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اکنامک کوریڈور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔پنجاب میں اسپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انہیں اسپورٹس سے بہت لگاہ ہے اور زمانہ طالب علمی میں وہ بیس بال ٹیم کی کپتان تھیں، وزیراعلیٰ نے انٹرنیشنل انڈسٹریل ڈیمانڈ کے مطابق میپنگ کرنے، ٹیوٹا، انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ، پی ایس آئی سی، اربن یونٹ اور دیگر اداروں کو اشتراک کار کے ساتھ جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں تمام اضلاع کی چھوٹی، میڈیم اور بڑی انڈسٹری کے بارے بریفنگ، ڈویلپمنٹ کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔وزیر اعلیٰ نے جاب سیکٹر میں خواتین ورکرز کا تناسب بڑھانے کیلئے اقدامات اور ہر انڈسٹری میں انوائرمنٹ سیف گارڈ کو لازمی جزو بنانے کی ہدایت کی اور صوبہ میں صنعتوں کے فروغ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ۔
اہم خبریں سے مزید