• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل، 2 گاڑیاں، 22 موٹرسائیکل اڑالئے گئے

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 66وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ دو کاریں اور 22 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے، دو موٹر سائیکل ،9بکریاں اور 30 موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران گھر کے سربراہ کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا ،ڈاکو گھر سے دو موبائل ، دو پرس جن میں پچاس ہزار موجود تھے لے گئے ۔ سیکٹر ایف 15ون کے رہائشی راشد خان نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ کا فون آیا کہ گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں اور انہوں نے والد محمد اجمل کو فائر مار دیا جو ہسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں سلیم خان ،قیصر حیات ،محمد مدثر ،اسحاق علی،محبوب حسین ،راہول مسیح ،تھان سول لائن کے علاقے میں محمد علی ،عقیل عباس ، محمد سرفراز ،نصیر آباد کے علاقے میں ثاقب علی کا موبائل چھین لیا گیا ۔گرین گارڈن میں محمد عرفان کی 3 لاکھ مالیت کی 9 بکریاں چھین لی گئیں ، تھانہ کراچی کمپنی کو میاں محمد فرید نے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ تھری میں کار نمبر QY 972 ، تھانہ کوہسار کو قرینہ احمد نے بتایا کہ بلیو ایریا میں گاڑی نمبر AXF 928 چوری ہوگئی۔تھانہ روات کے علاقے میں محمد فیصل کا 70 ہزار مالیت کا ڈیزل چوری کر لیا گیا۔
پشاور سے مزید