کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)پولیس، اینٹی نارکوٹیکس فورس اورکسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لانڈھی، نیشنل ہائی وے نزد گھگھر پھاٹک اور ملحقہ علاقوں سے 1700 لیٹر ایرانی ڈیزل، ایک عدد ٹینک، ایک عدد پیٹر، ایک عدد فیولنگ مشین، 1.220 کلو آئس، 8.600 کلو چرس، 6 عدد موبائل فونز، 7 عدد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور 15عدد پاسپورٹ برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔