لاہور( نمائندہ جنگ )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی ملکیت اور عرصہ دراز سے بند پڑی مانگا منڈی کے قریب موجود حدیبیہ پیپر مل کا دورہ کیا۔
نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگامنڈی روڈ پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ نواز شریف اپنی ملز کے اندر 50 منٹ تک موجود رہے اور اس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
بعدازاں نواز شریف رمضان شوگر ملزچنیوٹ پہنچے اور ملز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔