کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ(JIAP) کراچی نے 50ہزار سعودی ریال دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،کسٹمز ترجمان کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ(JIAP) کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امارات ائر لائن کی پرواز EK603سے دبئی جانے والے اسد احمد نامی مسافر کے قبضہ سے 50ہزار سعودی ریال جو کہ37 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہیں قبضہ میں لے کر ضبط کر لئے مسافر نے برآمد شدہ ریال اپنے بیگ چھپائے ہوئے تھے مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،واضح رہے کہسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے 5ڈالر یا اس کے مساوی رقم فی مسافر کی حد مقرر ہے ،اس سے زیادہ رقم بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہے۔