• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ریکارڈ یافتہ سہیل عباس کی ”ہنسنا منع ہے“ میں دلچسپ گفتگو!!

کراچی (جنگ نیوز) عالمی ریکارڈ یافتہ دوسرے سب سے بڑے گول اسکورر سہیل عباس نے کہا ہے کہ ہاکی میں زیادہ گول کرنے کی وجہ سے میرے ڈوپ ٹیسٹ بہت زیادہ ہوئے ہیں۔ پوری ٹیم ہوٹل چلی جاتی تھی جبکہ مجھے ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے وہیں بیٹھ کر 3-4 لیٹر کی پانی کی بوتلیں پینا پڑتی تھیں۔ اتنے لیٹر پانی پینے کے بعد بھی مجھے پیشاب نہیں آتا تھا اور ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ وہیں بیٹھ کر انتظار کرتا رہتا تھا۔ اِن خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران حاضرین نے سہیل عباس سے اُن کی نجی زندگی اور دیگر مصروفیات کے حوالے سے سوال پوچھے۔ ”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی شب11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید