مانچسٹر(ہارون مرزا) بدترین کساد بازاری اور ہوشربا مہنگائی کے مارے برطانوی عوام کو حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کی بڑی نوید سنا دی ۔ڈیڑھ ملین سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں اپریل سے 18سو پائونڈ تک اضافہ کر دیا جائیگا۔ تمام عمر کے کارکنان جلد ہی اپنی تنخواہوں کے چیک میں بڑا اضافہ دیکھیں گے ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1.5 ملین سے زیادہ کارکنوں کیلئے اگلے مہینے سے اوسطاً 1,400 پائونڈ تک تنخواہ میں اضافہ کیا جائیگاحکومت نے تصدیق کی ہے کہ قومی کم از کم اجرت اور قومی رہائشی اجرت اپریل میں لگ بھگ 10فیصد تک بڑھ جائے گی21 اور 22 سال کی عمر کے کارکنوں کو پہلی بار اعلیٰ قومی اجرت میں شامل کیا جائیگاجس سے کل وقتی بالغ کارکن کی سب سے کم اجرت22,308 پائونڈ سالانہ ہو جائیگی قومی کم از کم اجرت حاصل کرنے والے 18 سے 20 سال کی عمر کے لوگوں کی تنخواہ میں تقریباً 15فیصد اضافہ دیکھا جائیگاجس سے نئی شرح8.60 پائونڈ فی گھنٹہ ہو جائیگی یہ تبدیلیاں کم از کم اجرت کی طرف سے دیکھے جانے والے سب سے بڑے نقد اضافے کی نشاندہی کریں گی پہلی بار اس میں نمایا ںاضافہ ہوا ہے آزاد کم تنخواہ کمیشن (ایل پی سی) نے اس فیصلے پر لب کشائی کی ہے ‘ کارکنوں کو اپنی اجرت میں اوسط اضافہ دیکھنے کے باوجود ہر کوئی بہتر پوزیشن میں نہیں ہوگا۔حکومت اجرتوں میں اضافہ کریگی اس نے انکم ٹیکس کی حد کو منجمد رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی سے پہلے کی کم از کم حد اب بھی12 ہزار570پائونڈ سالانہ ہے۔ نتیجے کے طور پر اب مزید کارکنوں کو ٹیکس کی ادائیگی میں دھکیلا جا سکتا ہے۔ اس طرح بہت زیادہ اضافی نقد رقم سے وہ محروم ہوسکتے ہیں۔ یکم اپریل سے کم از کم اجرت کی شرح کے مطابق21 سال اور اس سے زیادہ عمر والوں کے لیے قومی اجرت 11.44‘18 سے 20 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے قومی کم از کم اجرت8.60‘18 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے قومی کم از کم اجرت6.40‘اپرنٹس کیلئے قومی کم از کم اجرت6.40 پائونڈ ہوگی۔ چانسلر جیریمی ہنٹ نے اجرت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے اپریل میں قومی زندگی کی اجرت پر تمام کل وقتی کارکنوں کو سالانہ 1,800 سے زیادہ تنخواہ میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا اس سے ہمارے منشور کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے کہ اس ملک میں کم تنخواہ ختم ہو جائیگی حالیہ اقدام اٹھایا گیا ہے قومی اجرت نے 2010 سے کم تنخواہ پر لوگوں کی تعداد کو نصف کرنے میں مدد کی ہے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کام ہمیشہ ادائیگی کرتا ہے ریزولیوشن فاؤنڈیشن تھنک ٹینک نے کہا کہ اس اضافے سے کم از کم 1.7 ملین ورکرز براہ راست مستفید ہوں گے۔