• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی گیس کا حصول، امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائیگی

اسلام آباد( عاطف شیرازی) حکومت نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےپر امریکا سے پابندیوں کیخلاف دستبرداری کی درخواست دائر کرنے کافیصلہ کر لیا ہےحکومت امریکا سے پابندیوں بارے دستبرداری کی درخواست کریگی ایران سے بھی نرمی برتنےکی درخواست کی جائیگی ، نئی حکومت کاامریکی پابندیوں کیخلاف استثناء کی درخواست دائر کرنےکی تیاریاں کر لی ہیں ،وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ نگران حکومت نےامریکی پابندیوں کیخلاف درخواست دائرکرنےکاپلان موخرکیا تھا امریکی پابندیوں کیخلاف استثناء مانگیں گےپاکستان گیس منصوبےکے تحت پابندیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا پاکستان کا مقدمہ بھر پوراندازمیں پیش کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید