اسلام آباد (ایجنسیاں)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا کہ4اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے قائد کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوائی جا سکی۔