کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے سی سی نے خواتین کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ آٹھ ٹیموں پر خواتین ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا، سری لنکا میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کیخلاف کھیلے گی۔ یو اے ای اور نیپال کو بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔ پاکستان ویمن ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کیخلاف کھیلے گی۔ دونوں سیمی فائنل 26 جولائی، فائنل 28 جولائی کو ہوگا۔