• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کمر سے اونچی نوبالز کا تنازع ختم کرنے کیلئے بیٹرز کے قد ناپنے لگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے کمر سے اونچی نو بالز سے متعلق تنازع کو ختم کرنے کے لیے آئی پی ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے ۔ بی سی سی آئی نے ایسی ٹیم بنائی ہے جو آئی پی ایل میں تمام کھلاڑیوں کے قد کو ٹیپ سے ناپ رہے ہیں، یہ ڈیٹا ہاک آئی آپریٹرز کے سسٹم میں فیڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد کسی بھی بیٹر کی کمر سے اوپر اور اس کے قد کی مناسبت سے نو بال ہے یا نہیں اس کا فیصلہ دینا امپائر کیلئےآسان ہو جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کیلئےکچھ دیگر نئے قوانین بھی متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ’’اسمارٹ ری پلے سسٹم‘‘بنایا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید