• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ کان حادثات حفاظتی معیارات اور مروجہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ہیومن رائٹس

پشاور (لیڈی رپورٹر)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے درہ آدم خیل کوہاٹ میں کان کے حادثے میں 3کان کنوں کی موت کو حفاظتی معیارات اور مروجہ پروٹول کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو محکمہ معدنیات کا متعلقہ عملہ کانوں میں کان کنوں کی سلامتی سے متعلق لازمی ضوابط پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدگی دکھا رہا ہے نہ ہی کان کنوں کو اپنی سلامتی سے متعلق بنیادی باتوں کا علم ہے، پشاور پریس کلب میں درہ آدم خیل کان حادثہ سے متعلق فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے پشاور میں انسانی حقوق کے چیئرمین اکبر خان، اسد اقبال بٹ، اعجاز محمود، ڈاکڑ سرفراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئلے کی کانوں میں حادثات انسانی غفلت کا نتیجہ ہیں، محکمہ معدنیات کا مائنز مانیٹرنگ عملہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر پر صحیح طریقے سے عمل درآمد نہیں کرا سکی،
پشاور سے مزید