• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ( پی بی اے ) کے چیئرمین محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر خزانہ بن جانے سے خالی ہونے والی نشست پر معروف بینکار ظفر مسعود نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پی بی اے ) نے پنجاب بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ظفرمسعود کو ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پی بی اے کے چیئرمین محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر خزانہ بن جانے کی وجہ سے پی بی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کے سینئئر نائب چیئرمین ظفر مسعود کو نیا چیئرمین منتخب کیا ہے جبکہ سینئر نائب چیئرمین محمد یوسف حسین کو سینئر نائب چیئرمین اور اسی طرح ایگزیکٹو کمیٹیر کے رکن اور سٹی بینک این اے پاکستان کے میجنگ ڈائریکٹر اور سٹی کنٹری آفیسر احمد خان بوزئی کو بطور نائب چیئرمین منتخب کیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید