• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت ایئربیس پر حملہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد وں کےحملے کی کوشش ناکام بنادی۔

فورسز نے اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بروقت اور مؤثر جواب دیا۔علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت ہرقیمت پرختم کرنے کے لیےپرعزم ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیربیس پی این ایس صدیق پرحملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا، بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کے ہم آہنگ مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ 

دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے ۔

 شہید کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز بلوچستان میں ادا کی گئی۔ شہید کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید