پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔