راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جبکہ عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف نامزدکردیا۔
منگل کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ عمرایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے اب اس پر نوٹیفکیشن اسپیکر نے جاری کرنے ہیں۔