• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں اضافے کیلئے علاقائی تجارت کو بڑھانا ہوگا، طارق رفیع

اسلام آباد( انٹرویو : تنو یر ہاشمی ) ملک کے ٹاپ کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹر،صدیق سنز لمیٹڈ کے چیئرمین طارق رفیع نے کہا ہےکہ پاکستانی ٹیکس جمع کرا کر ملک کو مضبوط کریں اور اپنے کاروبار کو بھی ترقی دیں ، ٹیکس چوری کر کے کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا ، علاقائی تجارت برآمدات میں اضافے کےلیے بہت ضروری ہے اس کےلیے علاقائی تجارت کو بڑھانا ہوگا، ہمیں ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی ، نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،طارق رفیع کو انکم ٹیکس کیٹگری میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ عطا کیا ، طارق رفیع سے جنگ نے خصوصی انٹرویو کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں ، نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں ،ہمارے تعلیمی نصاب کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، بچوں کو تکنیکی تعلیم دی جانی چاہیے تاکہ وہ ہنر سیکھ کرپاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں روزگار حاصل کر سکیں ، ہم بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے نہ دے کر دنیا سے پیچھے رہ گئے ، پاکستان کےٹیکس نظام میں بے شمار خامیاں ہیں اس کی بہتر کرنے کی ضرورت ہے، زراعت کے شعبے پر ٹیکس استثنیٰ ختم ہونا چاہیے ،دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اقدام بہت خوش آئند ہے، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کو مکمل طور پر جمع کرنے کےلیے فول پروف نظام بنایا جانا چاہیے ، ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں اور ڈیجیٹیل ٹیکس کلکشن پر عملدرآمد کیا جائے ، اس سے ٹیکس ریونیو میں بہت بہتری آئے گی ، پی آئی اے ، ریلوے ، ڈسکوز اور سٹیل ملز کے خسارے سے جان چھڑائی جائے، ٹیکس نہ دے کر اور ٹیکس چوری کر کے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ، ٹیکس چور تعمیری کام نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اپنے صلاحیتوں کا زیادہ حصہ ٹیکس چوری چھپانے میں لگا دیتا ہے، کاروبار کی ترقی کےلیے ٹیکس جمع کرانا بہت ضروری ہے، ہمیں کپاس کی فصل کو بڑھانا ہوگا ، خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہوگااور ویلیو ایڈیشن کرنا ہو گی ، ہمارے پاس معدنیات کے وسیع ذخائر ہیں ان معدنیات کو خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات میں برآمدات کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید