• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ لیگز میں ادائیگیوں کی شکایات ہیں، فیکا، الزام غلط، پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر کےکرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ سمیت دنیا میں ہونے والی کئی انٹر نیشنل لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات ملی ہیں۔ فیکا رپورٹ کے مطابق میں گزشتہ 24 ماہ کے دوران لیگز میں ادائیگیوں میں بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا رپورٹ میں پی ایس ایل سے متعلق غلط کہا گیا ہے، فیکا کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو سال کیا ، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ادائیگیاں فرنچائز نہیں بورڈ کرتا ہے۔ جبکہ فرنچائز کو ادا کی جانے والی رقم سے وہ پیسے کاٹ لئے جاتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید