• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت سیریز کراکے اچھا محسوس ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا ہے اگر ہمیں موقع ملتا ہے تو پاک بھارت کرکٹ سیریز کرا کے اچھا محسوس ہو گا۔ ہم یہ مقابلے زیادہ سے زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں، مصروف شیڈول کے سبب آسٹریلیا میں پاکستان بھارت مقابلہ کم از کم آنے والے سیزن میں ممکن نہیں ہے ۔ ایم سی جی میں پاک انڈیا فینز کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرنا پسند کریں گے ۔ آئندہ سیزن میں بھارتی ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا آ رہی ہے ہم اس کے لیے بھی پرجوش ہیں۔ اگر ہم پاک بھارت کرکٹ کے لیے کوئی مدد کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے ۔
اسپورٹس سے مزید