• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں متعین غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ان وزراء میں خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، عطاء تارڑ، جام کمال اور احسن اقبال سمیت دیگر وزراء اور مسلم لیگی راہنما خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ بھی شامل تھے۔ تاہم افطار ڈنر میں کسی دوسری سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ وزارت خارجہ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹریز کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ وزارت خارجہ کے بینکویٹ ہال میں دیئے گئے افطار ڈنر کی خاص بات اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتک کاروں کی غیر معمولی تعداد تھی۔ جن میں مسلم ممالک کے علاوہ اہم مغربی ممالک کے سفیروں کی نمائندگی بھی موجود تھی۔ کم وبیش سفارتی کمیونٹی کے شرکاء کی تعداد 60سے 70افراد پر مشتمل تھی۔
اہم خبریں سے مزید