• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگہبان رمضان پیکج ، راولپنڈی ضلع میں ایک لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ضلع میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ خاندانوں میں امدادی راشن کی تقسیم مکمل کی جاچکی ہے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور امدادی راشن تقسیم کے سربراہ نبیل ریاض سدھو کے مطابق نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کی طرف سے ایک لاکھ 64ہزار مستحق افراد کا ڈیٹا فراہم کیا گیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایک لاکھ 15 ہزار افراد کی تصدیق کر لی ہے جن میں سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو راشن پہنچایا جاچکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید