• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل کمیٹی، وزیراعظم سربراہ، وزیرداخلہ شامل نہیں، 24 نئے نام شامل، بابر اعوان سمیت 22 نکال دیئے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نے 24 اہم افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔کابینہ نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سمیت 22 مختلف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی منظوری دی۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے۔ وزیر داخلہ کو کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیا ۔چار رکنی ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔ کمیٹی کیلئے سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ فر اہم کرے گی مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید