• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکیڈمی کاکول میں کرکٹ ٹیم کیمپ کیوں لگایا گیا؟

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملٹری اکیڈمی کاکول میں کرکٹ ٹیم کیمپ کیوں لگایا گیا؟ ، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کے پیٹ نکلے ہوئے تھے، یویو ٹیسٹ بھی ختم کردیئے گئے تھے.

 ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور مکی آرتھر کے دور میں کہا جاتا تھا کہ فٹنس کے بارے میں سوچنا بھی منع ہے 

۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار اچھا نہیں تھا کچھ کھلاڑیوں کے پیٹ نکلے ہوئے تھے یو یو ٹیسٹ بھی ختم کردیئے گئے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل یہی فارغ ٹائم تھا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا جاسکتا تھا۔اس لئے کاکول میں ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے پہلی بار کیمپ نہیں لگایا گیایہ تیسرابوٹ کیمپ ہےجس میں پاکستانی کرکٹرز کو سپر فٹ بنانے کا پلان ہے.

 ا س سے قبل2007کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پھر2016میں انگلینڈ کے دورے سے قبل اسی قسم کے فٹنس کیمپ لگائے گئے تھے۔2007کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے فائنل کھیلاتھا۔2016کے کاکول کیمپ کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں شکست دی اور کھلاڑیوں نے لارڈز میں پش اپس لگا کر اور سلیوٹ مار کر اپنے ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم جہاں گذشتہ کچھ ماہ سے یویو ٹیسٹ سمیت فٹنس کلچر کا نظر انداز کیا جارہا تھا ۔

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے بعد کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے کئی مہینوں سے فٹنس کو نظر انداز کیا ہوا تھافٹنس کا کلچر تقریبا ختم ہوگیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید