• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انجینئرز پر حملہ بیرونی سرمایہ کاری روکنے کی گھناؤنی سازش، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) چینی انجینئرزپر حملہ بیرونی سرمایہ کاری روکنے کی گھناؤنی سازش ہے،ہر ادارہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے تو پاکستان سےاچھا کوئی ملک نہیں، اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں کی طرف سے انکے کاموں میں مداخلت کی شکایت ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بات چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے چینی انجینئرزکی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جہا ں دہشت گردی کا شکار ہے وہیں بدترین مالی بحران نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں، پاکستان میں تمام بحرانوں کی جڑ زبان کی بنیادپر امتیازی سلوک ہے، جس نے احساسِ عدم تحفظ کواپنے عروج پر پہنچادیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید